لاہور(کرائم رپورٹر) گارڈن ٹاون میں کاشف سے 1لاکھ 65ہزار اور دیگر سامان ، گوالمنڈی میں ذوالفقار سے1 لاکھ 60ہزار اور موبائل فون، مسلم ٹاون میں عقیل سے1 لاکھ55 ہزار موبائل فون ،اسلام پورہ میں عاصم سے1 لاکھ 50 ہزار اور موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں شاہد سے 1لاکھ 40ہزار اور موبائل فون، مغل پورہ میں قیصر سے1لاکھ 35ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ، نصیر آباد اور ساندہ سے گاڑیاں جبک سمن آباد راوی روڈ اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے ۔