• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ بازی پرمکمل پابندی کابل خوش آئند،سختی سے عمل ہوگا،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے بل کی منظوری اور اسے ناقابل ضمانت جرم قرار دینا خوش آئند ہے۔ پنجاب پولیس پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے ۔ شہری پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
لاہور سے مزید