اسلام آباد (محمد صالح ظافر)حلف برداری کے دن کی تین تقریروں کے بعد صدر ٹرمپ کی پہلی پریس کانفرنس میں بھی عمران خان کا ذکر نہیں ہوا تحریک انصاف میں مایوسی،صدر ٹرمپ نے یوکرائن کی جنگ،غزہ میں اسرائیلی حملوں کی بندش، روس،چین اور کئی معاملات پر بات کی، کسی صحافی نے بانی تحریک انصاف کے بارے سوال بھی نہیں کیا۔
آئندہ ہفتے سے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں جنوبی ایشیا کا کوئی صحافی سوال کر سکتا ہے۔
واشنگٹن میں اسامہ کو شہید قرار دینے کے قول اور امریکہ مخالف نعروں والے ٹرک دکھائی دے رہے ہیں تحریک انصاف کے رہنما اور عمران کا چرچا غائب ہے۔