• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا مسلسل آٹھویں روز بھی اسمبلی میں احتجاج، نعرے، ایجنڈا پھاڑ دیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے مسلسل آٹھویں روز بھی ایوان میںاحتجاج جاری رکھا ، نعرے بازی کی اور ایجنڈ ا پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت 14 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔سپیکر نے وقفہ سوالات کی کا رروائی شروع کی تو اس دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پوائنٹ آف آرڈر مانگا۔سپیکر نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا ، وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر نہیں ہوگا،اب میںنے یو ٹرن نہیں لینا۔ عمر ایوب نے کہا اپو زیشن کو بات کرنے کا موقع دیں۔
اہم خبریں سے مزید