• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے قبل اوورسیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کردینگے، جسٹس مندوخیل

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کردینگے، جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ کیس کی آئندہ سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی۔

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 6رکنی لارجر بینچ نے بدھ کے روز کیسز کی سماعت کی۔ 

آئینی بینچ وقت کی کمی کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت نہ کرسکا۔

اہم خبریں سے مزید