• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اوقاف شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات ہوئی ہے۔

 ملاقات کے دوران پیرعثمان افضل قادری نے شافع حسین کو وزیر اوقاف ومذہبی امور کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

 اس موقع پر پیر عثمان افضل قادری نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔

 شافع حسین نے کہا کہ علمائےکرام نے ہمیشہ رواداری اوراخوت کے جذبات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  پُرامن معاشرے اور مذہبی رواداری کے فروغ  کے لیے علماء اور مشائخ اپنا اثرور سوخ استعمال کریں۔

قومی خبریں سے مزید