• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیما حیدر کا مہا کمبھ میلے میں 51 لیٹر دودھ عطیہ کرنے کا اعلان

—تصویر سوشل میڈیا
—تصویر سوشل میڈیا

پاکستانی سے غیر قانونی طور پر بھارت جانے والی سیما حیدر نے ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع ’مہا کمبھ میلے‘ میں 51 لیٹر گائے کا دودھ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سیما حیدر 2 سال قبل پاکستان سے اپنے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں اور اب وہ اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں اپنے بھارتی شوہر سچن مینا کے ساتھ رہتی ہیں۔

سیما حیدر اور ان کے موجودہ شوہر کی ملاقات آن لائن گیم پب جی پر ہوئی تھی، بعد ازاں ان دونوں نے نیپال میں شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما اور ان کے شوہر سچن مینا نے بھارتی شہر پریاگ راج (سابقہ الہٰ آباد) میں جاری کمبھ میلے میں 51 لیٹر گائے کا دودھ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیما حیدر کا کہنا ہے کہ سچن مینا سے شادی کے بعد میں نے ہندو مذہب اختیار کیا، میں مہا کمبھ کا دورہ کرنا چاہتی تھی لیکن حمل کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتی۔

سچن مینا کے مطابق ہم دونوں مہا کمبھ کا دورہ کرنا چاہتے تھے، گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیوں کے سنگم پر 51 لیٹر گائے کا دودھ پیش کرنا چاہتے تھے لیکن میں نہیں جا سکتا کیونکہ سیما حاملہ ہے اور مجھے اس کا خیال رکھنا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید