• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی ، جمعیت کے6کارکن معطل،ایف آئی آر بھی درج

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے منظوری دےدی۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق انتظامیہ نے سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد، لاء کالج کے کارکن عاطف نواز، عمار خان، آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو معطل کیا۔ جمعیت کے کارکنوں نے دو طالبعلموں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، کارکنوں کے تشدد سے طالبعلم محسن علی اور محمد عثمان شدید زخمی ہوئے، ترجمان نے کہا کہ تشدد میں ملوث جمعیت کے دو کارکن عثمان احمد اور غضنفر علی کو انتظامیہ پہلے ہی نکال چکی ہے، تشدد میں ملوث معطل شدہ یونیورسٹی طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ۔