بیروت، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان 15 برس بعد پہلی بار سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ، یہ اس مدت کے دوران سعودی عرب کے کسی بھی اعلیٰ سفارت کار کا بیروت کا پہلا دورہ ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان لبنان کے نئے صدر جوزف عون اور نامزد وزیر اعظم نواف سلام سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے کہا تھا کہ سعودی عرب دو برس سے زیادہ عرصے کے وقفے کے بعد لبنانی صدر کے انتخاب کو نہایت مثبت امر شمار کرتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ لبنان میں نئی حکومت عنقریب تشکیل پا جائے گی۔ شہزادہ فیصل کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو لازمی طور پر حقیقی عمل اور حقیقی اصلاح نظر آنی چاہیے۔ ساتھ ہی لبنان کے ساتھ پاسداری جو مستقبل کی خواہاں ہو نہ کہ ماضی کی اور اس عمل میں سعودی عرب بھی اپنی شرکت کو بڑھا سکے۔