کراچی (نیوز ڈیسک) ابتدائی سرمایہ کاری نے بیزوس کے والدین کو ارب پتی بنا دیا۔ 40 سرمایہ کاروں کے انکار کے بعد والدین نے ریٹائرمنٹ کی بچت سے جیف بیزوس کو رقم دی۔ بیزوس نے والدین کو خبردار کیا آن لائن بک شاپ کامیا بی امکانات 30فیصد، رقم ڈوب سکتی ہے۔فارچیون کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے والدین نے 1995میں اپنے بیٹے کے کاروبار پر 2 لاکھ 45 ہزار 573 ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جو ان کی اس وقت کی زندگی بھر کی بچت کا بڑا حصہ تھی۔