• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول میں 21 ویں موسیاد انٹرنیشنل ایکسپو کا باقاعدہ آغاز

استنبول( نیوز ڈیسک)ترکیہ کے شہر استنبول میں 21ویں موسیاد انٹرنیشنل ایکسپو کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ ،کراچی، آزاد کشمیر اور مختلف شہروں  کے وفد نے پاکستان کی نمائندگی  کی ، ایکسپو کا افتتاح صدر موسیاد برہان اوزدمیر نے کیا۔ موسیاد ایکسپو کو دنیا بھر کی بزنس کمیونٹی، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور تجارتی وفود کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل ہے، جہاں مختلف ممالک کے درمیان تجارتی روابط، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جاتا ہے۔اس اہم عالمی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پاک انٹرنیشنل بزنس فورم، PIBF کا ایک بھرپور وفد بھی شریک ہے۔ وفد میں PIBF کے مرکزی نائب صدر زاہد قریشی، پی آئی بی ایف کے گلوبل ڈائریکٹر اور کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز، جنرل سیکریٹری کراچی محمد عامر رفیح، اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری ابرار،ڈپٹی کوآرڈینیٹر تیمور احمد، سیدات حیدر کمپنی کے سی ای اووقار حیدرپنجاب کیش اینڈ کیری کے چیرمین طاہر چوہدری سمیت اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ ،کراچی، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے بزنس فورم کے صدور، عہدیداران اور کاروباری نمائندگان شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید