کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذکرات کو ختم کرنے کا فیصلہ جمہوری عمل کے خلاف گہری سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد ایک بار پھر دھرنے اور خون ریز احتجاج سے جمہوریت کو ڈی ریل کیا جا سکے مگر ان کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکے گی، ان کی جانب سے مذکرات کو ختم کرنا افسوس ناک عمل ہے، جو کسی بیرونی ایجنڈے کو عملی جامعہ پہنانے کا ابتدائی عمل ہے، عمران خان نے جس بنیاد پر مذکرات کو ختم کیا ہے وہخود حکومت میں ہوتے تو اس پر فوری عمل نہیں کرسکتے تھے،پی ٹی آئی ممفاہمت کے بجائے مزاحمت کی سیاست سے ملک کو دوبارہ سے ڈیفالٹ کی پوزیشن پر لے جانا چاہتی ہے جس میں اسے ہرگز کامیابی نہیں ملے گی، قوم اور حکومت ملک کی سلامتی اور معاشی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لئے یکجا ہیں۔