کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آف کراچی ٹوئر آپریٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹوئرز آپریٹرز نے شرکت کی۔سیدذوالفقار علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی سے کھوکھراپار تک تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا سفر ہوگا۔ سیاح تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری سے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، چھور اور کھوکھراپار تک سیاحت و ثقافت کے رنگ دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اور سیاحت کو اجاگر کرنے کے لیے تھر ٹرین ڈیزرٹ سفاری اچھا فیصلہ ثابت ہوگا۔