کوئٹہ(پ ر) جمعیت پی پی 42کوچہ شیر محمد جان محمد روڈ کااجلاس امیر قاری محمدنعیم ہوا ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد شعیب جدون نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر علاقے کے سیاسی سماجی اور عوامی نمائندے بھی بھی موجودتھے شرکاء نے علاقے میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیدنگ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین خصوصاً درزی ‘ الیکٹریشن سمیت دیگر کاروبار شدید متاثر ہیں پورا دن بجلی غائب رہنا سوالیہ نشان ہے مولانا محمد شعیب جدون نے کہاکہ بجلی کی عدم فراہمی کسی ایک فرد یاطبقے کامسئلے نہیں یہ پورے علاقے کا اجتماعی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے ہمیں متحدہوکر آوازبلند کرناہوگی شرکاء نے فیصلہ کیاکہ 7جنوری کو کیسکو آفس کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔