• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آذربائیجان کا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور آذربائیجان کا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ، وزیر اعظم سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت اور یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر کی ملاقاتیں ،وزیر اعظم شہباز شریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت ووگر مصطفائیف نے جمعہ کو ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پاکستان میں ان کی اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ادھریونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن سے ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی مکمل استعداد موجود ہے، وینڈی تھامسن نے وزیراعظم کو ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیےحالیہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ تعلیم کو ایک خوشحال، ہمہ گیر اور ترقی پسند پاکستان کی بنیاد بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”مصنوعی ذہانت اور تعلیم، آٹومیشن کی دنیا میں انسانی ارادہ و اختیار کا تحفظ“ کے عنوان کے تحت عالمی یومِ تعلیم منا رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت طلبہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے اقدمات کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید