کراچی ( جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی۔سی میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس کے دوران کہا کہ وہ خواتین کو پسند کرتے ہیں لیکن نوجوان اور خوش شکل مردوں میں ان کی دلچسپی نہیں۔امریکی اخبار میامی ہیرالڈ کے مطابق یہ بیان انہوں نے پیراگوئے کے صدر سانتیاگو پینا کا استقبال کرتے ہوئے دیا گیا، جس دوران انہوں نے پینا کی جوانی اور ظاہری شکل کا ذکر کیا۔صدر ٹرمپ نے کہ"ہمیشہ اچھا لگتا ہے کہ جوان اور خوش شکل ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں آپ پسند ہوں۔ میں نوجوان، خوش شکل مردوں کو پسند نہیں کرتا۔ خواتین – مجھے پسند ہیں، مردوں میں میری کوئی دلچسپی نہیں۔"یہ بیان اجلاس میں موجود افراد کے لیے حیران کن بھی تھا اور مزاحیہ بھی، جس پر حاضرین ہنس پڑے۔