• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات 2030: تک رئیل اسٹیٹ اور کمرشل سیکٹر میں توسیع متوقع

دبئی (سبط عارف) عرب امارات میں 2030تک رئیل اسٹیٹ اور کمرشل سیکٹر میں توسیع متوقع۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ اور کمرشل سیکٹر میں اگلے چند سالوں میں مزید مستحکم ترقی متوقع ہے، جس کی بنیاد سرمایہ کاری، منصوبہ بندی اور اعلی معیار کے پروجیکٹس ہیں۔ دبئی میں 2028تک7لاکھ مربع فٹ (650ہزار مربع میٹر) پر نئے دفاتر تعمیر کیے جائیں گے۔ دبئی کے فنانشل سینٹر کی توسیع، برج لومینا اور وان زعبیل میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے جدید دفاتر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ رہائشی رئیل اسٹیٹ میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ 2030تک متحدہ عرب امارات میں رہائشی یونٹس کی تعداد تقریباً 15 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ دبئی میں زیادہ تر اپارٹمنٹس متعارف ہوں گے جبکہ ابوظبی میں ویلاز اور واٹر فرنٹ کمیونٹیز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید