• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی نیلامی کیلئے 2600 اور 3500 میگاہرٹز بینڈز میں شرکت لازمی قرار

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں ٹیلی کام آپریٹرز کیلئے 2600 میگاہرٹز اور3500میگاہرٹز اسپیکٹرم بینڈز میں شرکت کو لازمی قرار دے دیا ہے  پی ٹی اےکاملک میں  مؤثر فائیو جی ایکو سسٹم قائم کرنے کیلئے  اقدام ،نیلامی سے قبل  موک آکشن  کی مشق، حکام کے مطابق اگرچہ کئی ممالک میں مخصوص فائیو جی اسپیکٹرم بینڈز کو لازمی قرار دیئے بغیر سپیکٹرم کی نیلامی ہوئی تاہم پی ٹی اے نے عملی نفاذ اور بہتر سروس تجربے کو تیز کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے، پی ٹی اے فائیو جی نیلامی سے قبل ایک موک آکشن (Mock Auction) منعقد کرے گی تاکہ بڈنگ سافٹ ویئر کا تجربہ کیا جا سکے اور ٹیلی کام آپریٹرز کو طریقہ کار سمجھنے میں مدد ملے۔ بڈنگ سافٹ ویئر کے مینوئلز شریک کمپنیوں کو پہلے ہی فراہم کیے جائیں گے اور موک مشق کے دوران نظام کو جانچا جائے گا۔ اتھارٹی کے مطابق نیلامی کے دن تمام چھ اسپیکٹرم بینڈ دستیاب ہوں گے جبکہ نیلامی کا دورانیہ مختلف بینڈز میں آپریٹرز کی دلچسپی کے مطابق ایک دن سے بڑھ کر دو یا تین دن تک ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید