دبئی(سبط عارف)عالمی اے آئی سربراہی اجلاس،ابوظبی کے ولی عہد کادورہ بھارت مکمل، خالد بن محمد بن زايد کی بھارتی وزیراعظم، فرانس سوئٹزرلینڈ سری لنکا کی قیادت سے بھی ملاقاتیں۔ تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زايد نے بھارت کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا اور نئی دہلی میں جاری آرٹیفیشل انٹیلی جنس سربراہی اجلاس میں شرکت کی، جو 20 فروری 2026 تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔