• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ سماجی اور معاشی بہبود کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ، نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ حکومتِ سماجی اور معاشی بہبود کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور بلا امتیاز خوراک، رہائش، لباس، تعلیم اور طبی امداد جیسی بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی انصاف محض ایک خواہش نہیں بلکہ ہماری انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ سماجی انصاف کے موقع پر ہم آئینِ پاکستان میں درج انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے اصولوں سے متعلق اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 3، 37 اور 38 ریاست کو پابند کرتے ہیں کہ استحصال کا خاتمہ کرے، برابری کو یقینی بنائے اور بالخصوص کمزور طبقات، تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کو فروغ د یا جائے۔
اہم خبریں سے مزید