کراچی (نیوز ڈیسک) بل گیٹس کی آخری لمحے دستبرداری،بھارتیAI سمٹ تنازعات کی نذر، ایپسٹین فائلز کے سائے میں مودی حکومت پر سیاسی اور اخلاقی دباؤ، تنازعات مرکزِ توجہ بن گئے۔ عالمی AI قیادت کا دعویٰ پس منظر میں،چینی روبوٹ اسکینڈل، بدانتظامی و چوری نے بحران بڑھا دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کا فلیگ شپ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 جسے وزیر اعظم نریندر مودی عالمی سطح پر بھارت کی مصنوعی ذہانت میں قیادت کے اظہار کے طور پر پیش کر رہے تھے۔