• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹائیکون کی 527 کنال 10 مرلے اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(تنو یر ہاشمی )حکومت نے پراپرٹی  ٹائیکون کی 527کنال 10مرلے اراضی کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے، جو26 ارب 46 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے ٹیکس ڈیفالٹر ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اراضی کی نیلامی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیئے گئے،ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی کی تحصیل مری پر انگوری روڈ سے متصل موضع کھیتر شرقی میں 527 کنال 10 مرلے اراضی کی نیلامی 5 مارچ کو کی جائے گی،یہ نیلامی لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد پلاٹ نمبر 20، مائو ایریا جی نائن اسلام آباد میں ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید