کراچی (اسد ابن حسن)نادرا کی مزید 5 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریجنل ہیڈ آفس کراچی نے مزید 5387مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو وارننگ لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔ 15یوم قبل بھی ادارے نے تقریبا 2ہزار مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو وارننگ جاری کی تھیں۔ ان تمام مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز میں 90 فیصد کا تعلق ڈسٹرکٹ ایسٹ سے ہے، بقیہ کا تعلق کیماڑی، کورنگی، ڈسٹرکٹ سائوتھ، ملیر اور حیدرآباد سے ہے۔