• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اسٹیک ہولڈرز کو سکھر، حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جنیوا میں یو این ای سی ای کی اندرون ملک ٹرانسپورٹ کمیٹی کے 88 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات عبد العلیم خان نے عالمی اسٹیک ہولڈرز کوسکھر، حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ،وفاقی وزیر نے کہا کہ بیلاروس، روس اور وسطی ایشیا کی راہداریوں میں پاکستان کا اسٹریٹجک انضمام علاقائی رابطے کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی عظیم الشان کامیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم روس اور زمین سے گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لئے اعلیٰ کارکردگی والی تجارتی راہیں فراہم کرنے کے لئے مؤثر طریقے سے اپنے دروازے کھول رہے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وژن کا مرکزی نکتہ پاکستان کی جانب سے چھ قائم شدہ زمینی راہداریوں کے ذریعے روسی فیڈریشن اور اس سے آگے کے علاقوں تک علاقائی ٹرانزٹ تجارت کی فعال سہولت کاری ہے، ان اہم شریانوں میں ترکیہ، آذربائیجان اور ایران کے ذریعے زیادہ گنجائش والے راستے، نیز چین، قازقستان کے خصوصی رابطے کے راستے شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید