کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں فضائی آلودگی اقتصادی بحران کی شکل اختیار کر گئی، ہر سال تقریباً 17 لاکھ افراد آلودہ ہوا سے ہلاک، بڑھتی گاڑیوں، تعمیراتی دھوئیں اور ناقص ٹریفک مینجمنٹ سے بحران سنگین، اقتصادی نقصان بھی نمایاں، کاروبار، سیاحت اور غیر ملکی سرمایہ کاری بری طرح متاثر، کھیل اور پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اکانومسٹ کے مطابق دہلی اور دیگر بڑے شہروں میں فضائی آلودگی سال بھر برقرار ہے اور اس کے انسانی اور اقتصادی نقصان بڑھتے جا رہے ہیں۔