• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوکے شو ”رمضان میں ہنسنا منع ہے“ میں اداکارہ صبا قمر کی دھواں دھار انٹری، دلچسپ شو آج دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)جیوکے شو ”رمضان میں ہنسنا منع ہے“ میں اداکارہ صبا قمر کی دھواں دھار انٹری، دلچسپ شو آج دیکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام ”رمضان میں ہنسنا منع ہے“ کا ایک اور نیا اور دلچسپ شو جمعہ کے روز نشر کیا جائے گا، جس میں پاکستان فلم اور شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوں گی۔پروگرام کے دوران صبا قمر نے نا صرف اپنی نجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی بلکہ شوبز مصروفیات، کیریئر کے یادگار لمحات اور بچپن کی شرارتوں سے متعلق بھی کئی دلچسپ واقعات شیئر کیے۔
اہم خبریں سے مزید