لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی نمائندہ) صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اوررمیش سنگھ اروڑہ نے پونچھ ہاؤس میں بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزراءنے گیلری میں موجود فریڈم فائٹر بھگت سنگھ کی جدو جہد پر مبنی تصویری نمائش کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھگت سنگھ کی تاریخ جر أت اور بہادری کی ہے۔ بھگت سنگھ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی۔ بھگت سنگھ کی جر أت مندانہ کاوشوں کو آج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔