• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورانِ کنسرٹ عاصم اظہر نے میرب علی کو کس طرح سالگرہ کی مبارکباد دی؟

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ کے دوران منگیتر، اداکارہ میرب علی کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر مداحوں کا دل جیت لیا۔

عاصم اظہر نے گزشتہ شب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اپنے فن سے تہلکہ مچا دیا۔

عاصم اظہر نے ناصرف اپنے گانوں سے شائقین کا دل گرمایا بلکہ لائیو کنسرٹ کے دوران منگیتر میرب علی کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔


گلوکار نے میرب علی کو ویڈیو کال کی، کپ کیکس پر موم بتیاں جلا کر کنسرٹ کے شائقین کے ساتھ مل کر میرب علی سالگرہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

عاصم اظہر کی جانب سے میرب علی کو دیا گیا یہ خوبصورت سرپرائز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر کی خوب تعریفیں اور اس جوڑی کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید