• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مغوی خواتین کی رہائی، فلسطینی بزرگ خاتون نے مزاحمت کاروں پر پھول نچھاور کیے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

حماس کی جانب سے اسرائیلی مغوی خواتین کو رہا کرتے وقت فلسطینی بزرگ خاتون نے مزاحمت کاروں پر پھول نچھاور کیے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غزہ کے فلسطین اسکوائر میں حماس نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی اسرائیلی یرغمالی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

اس موقع پر فلسطین اسکوائر میں ہزاروں افراد موجود تھے، جبکہ نظم  و ضبط کا مکمل کنٹرول  سیکڑوں فلسطینی مزاحمت کاروں نے سنبھالا ہوا تھا۔

ایسے میں ایک فلسطینی خاتون کی جانب سے مزاحمتی خاتون کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جو اس موقع پر مزاحمت کاروں پر پھول نچھاور کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اس دوران مزاحمت کاروں نے خاتون کا ماتھا بھی چوما، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحمت کاروں کے اس عمل کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کرتے ہوئے مزید 4 یرغمالی خواتین کو ہلال احمر کے حوالے کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاروں خواتین کا تعلق اسرائیلی فوج سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید