اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی واپسی تک ہم نہیں رُکیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں وزارت دفاع کے سامنے اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کی قید سے یرغمالیوں کو واپس لانے کے مطالبات کیے۔
مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی سے متعلق معاہدے پر عمل در آمد کا مطالبہ بھی کیا۔
خیال رہے کہ حماس نے غزہ جنگ بندی پر عملدرآمد کرتے ہوئے مزید 4 یرغمالی خواتین کو ہلال احمر کے حوالے کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاروں خواتین کا تعلق اسرائیلی فوج سے ہے۔