کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت کے روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔سعدیہ اقبال نے سال 2024 میں 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کیں۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے 4 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، زمبابوے، افغانستان اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔پاکستان کے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئرمیں شامل پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں۔روہت شرما اور بابر اعظم کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، نکولس پورن، سکندر رضا، ہاردک پانڈیا، راشد خان، ونندو ہسا رنگا، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔