دبئی (نمائندہ خصوصی) ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے پانچویں ایشز ٹیسٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ پیرسڈنی میں تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر 518 رنز بناکر 134 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ 129 اور بیو ویبسٹر 42 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ وہ آسٹریلیا کے 7 میدانوں میں ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دنیا کے 5 ویں کرکٹر بن گئے۔ مارنس لبوشین 48، کیمرون گرین 37، مائیکل نیسر 24، جیک ویدرالڈ 21، عثمان خواجہ 17 اور ایلکس کیری 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے برائیڈن کارس نے 3 وکٹیں لیں ۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 384 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔