کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ایتھلیٹک ٹریک میٹریل کی انسپکشن کے معاملے پر انوکھا اور متنازع فیصلہ سامنے آ گیا، ٹیکنیکل ماہر کو بھیجنے کے بجائے پی ایس بی نے حال ہی میں کنٹریکٹ پر تعینات ہونیوالے چیف فنانس آفیسر کو ایتھلیٹک ٹریک میٹریل کی انسپکشن کیلئے پولینڈ بھیجا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسپکشن کیلئے متعلقہ شعبے کے ماہرین کی تعیناتی ضروری ہے ۔