کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی جمعرات کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ نیلامی کا آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔ نیلامی براہِ راست ٹیلی وژن پر دکھائی جائے گی۔ نئی ٹیموں کیلئے 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز اور انوریکس سولر ، جاز، آئی ٹو سی (i2c)، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل، اور اوزی ڈویلپرز نیلامی میں شریک ہوں گی ۔ پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔ فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی اور سیالکوٹ نئی فرنچائز کے ممکنہ شہر ہوں گے۔ نیلامی کے بعد راحت فتح علی خان کی خصوصی پرفارمنس ہوگی۔ پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔