• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل سے نکالا نہیں گیا، خود چھوڑ دی، بھارتی پریزنٹر کا دعویٰ

دبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے نکالے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ بی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ ذاتی طور کیا ہے ، کرکٹ کو ایک اسائنمنٹ کی اہمیت دیتی ہوں۔ میرے لیے میری قوم پہلے آتی ہے ۔ میں نے کرکٹ کے کھیل کی ایمانداری، عزت اور جذبے سے خدمت کی ہے اور میں اسی جذبے کے تحت کھیل سے وابستہ رہوں گی۔ ریدھیما پٹھک نے بی پی ایل سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں سے یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ مجھے بی پی ایل سے ڈراپ کردیا گیا تھا یہ خبریں غلط ہیں۔

اسپورٹس سے مزید