لاہور (نیوز رپورٹر) قومی ایئر لائن کی ابوظہبی سے لاہور پہنچی پرواز کی ایئر ہوسٹس کے قبضے سے 22 آئی فون برآمد ہوئے ہیں جو مبینہ طور پر اسمگل کیے جا رہے تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر ہوسٹس اسماء پی آئی اے کی ابوظہبی لاہور کی پرواز پی کے 264 سے لاہور پہنچی تھی کسٹمز حکام کے مطابق ایئر ہوسٹس کے سامان کی تلاشی کے دوران 22 موبائل فون برآمد ہوئے۔ جنہیں کسٹمز حکام نے ضبط کرلیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے فی الفور ائیرہوسٹس کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرکے محکمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزا کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ قومی ایئرلائن کے سی ای او نے پہلے سے ہی ایسے غیر قانونی کاموں کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کرچکے ہیں۔