کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) آواران جھائو لیویز نے کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنیوالے پیش امام کو گرفتار کر لیا ۔ لیویز کے مطابق آواران کی تحصیل جھائو کے علاقے سیستگان کے رہائشی عبدالر حیم کے کمسن بیٹے اسلام سے مسجد کے پیش امام خدابخش نے زیادتی کی تھی جس پربچے کے والد نے اسسٹنٹ کمشنر جھائو سلیم کاکڑ کو پیش امام کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی تھی ۔ میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کر کے پیش اما م کو گرفتار کر لیا گیا ۔