کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے صنعت و حرفت کا اجلاس چیئرمین غلام دستگیر بادینی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی میں ہوا ، جس میں ارکان مجلس میر زابد علی ریکی ، خیر جان بلوچ ، فضل قادر مندوخیل ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ، ایڈیشنل سیکرٹری لاء سعید اقبال ، اسپیشل سیکرٹری انڈسٹریز حفیظ اللہ نے شرکت کی ۔