ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن پاکستان ملتان زون کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں احمد آباد یونین کونسل 25 میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن پاکستان عبدالخالق قندیل انصاری نے کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں روز بروز اضافے کی وجہ سے عام صارفین اور خصوصی طور پر پاور لوم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صارفین شدید متاثر ہو چکے ہیں انڈسٹری کی بحالی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے ۔