پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
مالاکنڈ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پر ذمہ داری بہت زیادہ تھی، اس لیے پارٹی نے مجھے منتخب کیا، نہ ہم قانون ہاتھ میں لیں گے اور نہ کسی اور کو قانون ہاتھ میں لینے دیں گے۔
انھوں نے کہا غیر قانونی ایف آئی آرز کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مجبوراً آئی جی آفس کا گھیراؤ کریں گے۔
جنید اکبر نے کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پانچ سال پورے کریں گے، جوڈیشل کمیشن نہ بنانا حکومت کی ناکامی ہے۔