• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 سے زائد بھارتی ڈیجیٹل نیوز اداروں کا اوپن اے آئی پر مقدمہ

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت میں 20 سے زائد ڈیجیٹل نیوز اداروں نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کرا دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اوپن اے آئی پر جان بوجھ کر کاپی رائٹ مواد استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

135 صفحات پر مبنی مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کا طرزِ عمل ڈیجیٹل نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن، دیگر آؤٹ لیٹس کے قیمتی کاپی رائٹس کے لیے واضح خطرہ ہے۔

اوپن اے آئی نے دیگر ممالک کے میڈیا اداروں سے شراکت داری معاہدے کیے لیکن بھارتی نیوز اداروں کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

ڈیجیٹل نیوز اداروں میں بھارتی ارب پتی شخصیات گوتم اڈانی، مکیش امبانی کے ڈیجیٹل نیوز گروپ، انڈین ایکسپریس اور ہندوستان ٹائمز شامل ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی نے گزشتہ برس سب سے پہلے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

اوپن اے آئی کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی بیرونِ ملک سے کام کرتی ہے اس لیے کمپنی کے خلاف مقدمے کی سماعت بھارتی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

کمپنی نے اپنے مؤقف کا اعادہ بھی کیا کہ اے آئی ماڈلز کے لیے آن لائن عوامی مواد استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی دیگر عدالتوں میں بھی کئی نیوز اداروں، مصنفوں اور موسیقاروں نے اوپن اے آئی کمپنی کے خلاف اپنا کاپی رائٹ کام بغیر اجازت استعمال کرنے کے مقدمات کر رکھے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید