• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسٹری ورلڈ کپ 2025ء جاپان نے جیت لیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جاپان نے فرانس کو شکست دے کر پیسٹری ورلڈ کپ 2025ء جیت لیا، ورلڈ کپ میں جاپان نے پہلی پوزیشن لے کر سونے کا تمغہ لیا۔

فرانس نے دوسری پوزیشن لے کر چاندی اور ملائیشیا نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

پیسٹری ورلڈ کپ ہر دو سال بعد فرانس کے شہر لیون میں منعقد ہوتا ہے، اس سال یہ مقابلہ 20 اور 21 جنوری کو منعقد ہوا۔ 

ہر ٹیم کے تین ارکان جو چاکلیٹ، آئس اور شوگر  اسپشلسٹ پر مبنی تھے، انہیں اپنے پانچ گھنٹے کے اندر اپنے ملکوں کی تین خاص میٹھی ڈشز تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

مقابلے میں دور دراز کے ملکوں جن میں مصر، ماریشیس اور جنوبی کوریا بھی شامل تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید