اسلام آباد (ایجنسیاں)متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025سینیٹ سے بھی منظور ‘اپوزیشن کا چیئرمین ڈائس کے سامنے شدید احتجاج ‘شورشرابہ ‘ہنگامہ ‘نعرے ‘ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں ‘ صحافیوں نے احتجاجاً ایوان بالا سے واک آؤٹ کیاجبکہ ا ے این پی کے ارکان بھی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ بل کا تعلق اخبار یا ٹی وی سے نہیں، صرف سوشل میڈیا کو ڈیل کرے گا‘یہ بل قرآنی صحیفہ نہیں‘اس میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ یہ قانون برائے اصلاح نہیں، قانون برائے سزا ہے، اور ہم اس کے لیے استعمال نہیں ہوسکتے۔اس قانون کے بعد کسی پر بھی پیکا لگا دیں، حکومتی بنچز میں کسی نے اس بل کو پڑھا بھی نہیں ہوگا۔ایمل ولی خان نے کہا کہ پیکا قانون سے بوٹوں کی خوشبو آرہی ہے، اظہار رائے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔دوسری جانب سینیٹ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی منظوری بھی دے دی۔