• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا ترمیمی بل کی صدر کی جانب سے منظوری پر صحافیوں کا شدید احتجاج

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پیکا ترمیمی بل 2025ء کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھی منظوری دئیے جانے پرجمعرات کی شب صحافیوں نے نیشنل پریس کلب میں شدید احتجاج کیا ،پیکا ترمیمی بل کو ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اپنی جدوجہد مزید تیز کرنے کا اعلان کیا، صحافیوں نے پیکا ایکٹ نا منظور کے نعرے لگائے اورفوری طور پرپیکا ترمیمی بل کے خاتمے کا مطالبہ کیا،نیشنل پریس کلب میں ہونے والے احتجاج کی کال آر آئی یوجے نےدی تھی ، احتجاجی مظاہرے میں سے خطاب میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی بنیاد آزادی اظہار رائے جمہوری آزادیوں پر رکھی گئی تھی ،صدر زرداری نے پیکا جیسے کالے قانون پر دستخط کیے تو بھٹو شہید، بینظیر شہید کی روح بھی تڑپ اٹھی ہوگی،صدر زرداری کو ہم نے درخواست کی تھی کہ ہمیں سنا جائے لیکن انہوں نے اس درخواست کو کوئی اہمیت نہیں دی ،یہ رویہ قابل افسوس ہے ، پیپلز پارٹی جس نے آج تک ہماری ہر تحریک کا ساتھ دیالیکن صدر زرداری نے اس بل پر دستخط کرکے ہمیں شدید رد عمل کیلئے مجبور کردیا ، ہم اجلاس کرکے یوم سیاہ منائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید