• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق افراد کی پنجاب بھر میں سوشو اکنامک رجسٹریشن جاری، 15 فروری آخری تاریخ

راولپنڈی(راحت منیر)پنجاب میں مستحق اور غریب عوام کو حکومتی ریلیف پیکجز تک سو فیصد رسائی کیلئے یونین کونسل سطح پر رجسٹریشن کا پروگرام جاری ، 15فروری آخری تاریخ ، مستحق افراد اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔پنجاب کی ہر یونین کونسل میں پنجاب سوشو اینڈ اکنامک رجسٹری سینٹرزقائم ہیں۔رجسٹرڈ شہری حکومتی ریلیف پیکجز بالخصوص رمضان المبارک میں امدادی سامان و راشن کے لئے اہل ہوں گے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 85ہزار 72خاندان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن کی ابتدائی تصدیق مکمل ہوچکی جبکہ مزید23ہزار درخواستوں پر پراسیس جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید