اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) ملک میں ٹیکسٹائل صنعت نے حکومت سے نجی پاور مارکیٹ مسابقتی ٹریڈنگ بانی لیٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ (سی ٹی بی سی ایم )کی فعالیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو کثیرالفروخت وخرید طرزپرہو جس میں کم سے کم وہیلنگ چارجزایک سے 1.5سینٹ فی یونٹ ہوں اسے جلد از جلد لاگو کیا جائے تاکہ صنعتی سرگرمیاں زور پکڑسکیں۔ سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا کے نام خط میں اپٹیما نے اضافی لاگت سے بچنے کےلیے فریم ورک بھی تجویز کیا جس میں کراس سبسڈیز اور سی بی سی ایم سے وابستہ صارفین غیر متعلقہ پھنسی ہوئی لاگت بھی شامل ہے۔ اپٹیمانے اپنی مراسلت جس حکومت کویہ بھی تجویز کیا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی براہِ راست درا ٓمد کرنےاور 100ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی حکومت سے کنٹریکٹ میں قطرے لینےکی وابستہ ٹرمینل اور پائپ لائن سے لینے کی جازت دی جائے۔