پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانسیسی دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر ایشیا مسٹر بینوئٹ گائیڈی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان فرانس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔