کراچی (اسٹاف رپورٹر) 7سول اسپتال کراچی کے مختلف شعبہ جات میں بدھ کو بجلی معطل ہو گئی جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بکاری کے مطابق بابائے اردو روڈ سب اسٹیشن ون میں خرابی کے باعث آرتھو پیڈک، اوٹی کمپلیکس، میڈیکل ون ٹو اور سرجیکل ون ٹو میں بجلی معطل ہوگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ رات سے جنریٹر چلاکر بجلی فراہم کر رہے ہیں جبکہ کے الیکٹرک پی ٹی ایم تبدیل نہیں کر رہا جس کی وجہ سے بار بار بجلی کے بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔