کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ ایڈووکیٹ سہیل حمید نے کہا کہ کوئی بھی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہیں ہوسکتی۔ سندھ ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف چوتھی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔