اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا)سمٹ 2025میں شریک غیر ملکی مندوبین نے صحت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت اور مواقع پر توجہ مرکو ز کرتے ہوئے علاقائی ممالک کےد رمیان مربوط روابط اور مستحکم تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے، ماہرین اور نوجوان رہنماؤں نے ملازمتوں کے مواقع اور سٹارٹ اپ سپورٹ کو آگے بڑھانے کیلئے مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو اجاگر کیا اور کہا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے فوری اقدام کی ضرورت ۔ کامن ویلتھ یوتھ وزارتی ٹاسک فورس کے اجلاس میں مختلف ممالک کی نوجوانوں سے متعلق اقدامات پر رپورٹ پیش ، بدھ کو کایا سمٹ 2025 کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کامن ویلتھ یوتھ وزارتی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کی، 12 سے زائد ممالک کے یوتھ منسٹرز اور مندوبین نے شرکت کی۔